کراچی: لیبر ڈائریکٹریٹ پر انتہائی مضبوط گرفت رکھنے اور ادارے کو کامیابی کی منازل پر لے جانے والے سابق ڈائریکٹرلیبر سندھ شیخ محمد اعجاز بھی گزشتہ روز ہارٹ اٹیک کے سبب دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔اعجاز شیخ کی لیبرنیوزانٹرنیشنل کی انتظامیہ بالخصوص ایڈیٹرانچیف منورملک سے بہت ہی زیادہ رفاقت رہی ہے۔
انہوں نے ہمیشہ منور ملک کو اپنے چھوٹے بھائیوں کی طرح سمجھا اور قدم قدم پر لیبرنیوز اخبار کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے انتہائی مفید مشورے بھی دئےے اور زندگی کے آخری ایام تک اعجاز شیخ کی رفاقت منورملک کے ساتھ رہی۔آخری ملاقات ان سے لیبرڈائریکٹریٹ میں ہوئی تو انہوں نے دعاﺅں کے سواکچھ نہیں کہا۔یہ یقین سے کہاجاسکتاہے کہ لیبرنیوز کے اجراءکے ابتدائی ایام میں اگر اعجاز شیخ کی معاونت اور مشاورت نہ رہتی تو شاید لیبرنیوز آج اس مقام پر نہ ہوتا جہاں آج ہے ۔انہوں نے اپنی زندگی کے تجربے سے اخبار کو چلانے کےلئے ہمیشہ بہترین اور کامیاب مشورے دئےے اور تھوڑے ہی عرصہ میں سابق سیکریٹری لیبر انورکھوکھر(مرحوم) اور اعجازشیخ کی مشاورت سے لیبرنیوز محکمہ محنت سندھ کا مکمل ترجمان بن گیا اور آج ان شخصیات کا لگایا ہوا پودا سایہ دار درخت بن چکاہے جو پاکستان سمیت دنیا کے مزدوروں کےلئے روشنی کی کرن ثابت ہورہا ہے۔
لیبرنیوز کی انتظامیہ شیخ اعجاز اور دیگرمحکمہ محنت کے دوستوں کی وفات پر گہرے دکھ ور نج کے ساتھ دعاگو ہے کہ رب العزت انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ عطاکرے اور انہیں جنت کے باغوں کی خوشیاں نصیب کرے آمین۔