بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

اسٹیل مل تباہی کی ذمہ دار دو بڑی سیاسی جماعتیں ہیں جنہوں نے اسٹیل مل کو تباہ کیا

پاکستان کی صنعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئیں


کراچی: اسٹیل مل بربادی کی اصل صورتحال سامنے آنے اور ہزاروں مزدوروں کو نکالنے کے معاملات پر پاکستان کی مزدور تنظیموں نے لیبرنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے اسٹیل مل بربادی کےلئے نہیں بلکہ ملک کی خوشحالی کےلئے قائم کیا تھا مگر بدقسمتی سے شہید بھٹو کی شہادت کے بعد ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیوں نے اسٹیل مل پر مکمل کنٹرول کرکے اسکو برباد کردیا اور اس تباہی میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی ٹریڈیونینز کا سوفیصد عمل دخل رہاہے اسکی وجہ کہ سابقہ سیاسی ا دوار میں متعلقہ وزارت سیاسی پارٹیوں کے ہاتھوں رہی تھی مگر وزراءاسٹیل مل کی افسرشاہی کے بجائے اسٹیل مل کےلئے مشاورت ٹریڈیونینز سے کرتے تھے،اسٹیل مل کا ریکارڈ گواہ ہے کہ سیاسی ٹریڈیونینز نے اپنے اپنے ادوار میں خام مال کو چوری کرانے کے جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ آج بھی کہیں نہ کہیں ریکارڈ پرموجود ہونگے۔
ستم ظریفی تو یہ رہی ہے کہ بعض سودوں کی بڑی رقوم ٹریڈیونین رہنماءدوبئی میں ہی وصول کرتے رہے تھے جن میں اس وقت کے اقتدار میں رہنے والے سیاسی اکابرین بھی شریک رہے تھے ۔مزدور تنظیموں نے سپریم کورٹ اورحکومت کی توجہ اس جانب کرواتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل تباہی میں ٹریڈیونینزکا بھی منفرد کردار رہاہے،اب اگرحکومت اسٹیل کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں چلاناچاہتی ہے تو اسٹیل مل میں یونین سازی پر مکمل پابندی عائد کرے کیونکہ ماضی کی سیاسی ٹریڈیونینز نے ایک ورکرز کی جگہ پر سو سو اپنے سیاسی کارکن بھرتی کیے تھے، جن عہدیدااروں کو سائیکل تک نصیب نہیں تھی وہ مل کی قیمتی گاڑیوں کے مالک بن بیٹھے تھے، اسٹیل مل صنعتی ادارہ کم سیاسی جماعتوں اور ٹریڈیونینز کےلئے ترنوالہ بنا ہوا تھا اب حکومت کو چاہیے کہ اگر وہ اسٹیل مل کو دوبارہ چلانے کاارادہ رکھتی ہے تو ان سے گزارش ہے کہ جن نو ہزار ورکرز کو نکالا گیاہے ان میں سے چالیس سال کی عمر کے لگ بھگ وکررز کو دوبارہ بحال کیاجائے تاکہ انکے تجربات سے فائدہ اٹھایاجاسکے البتہ ان ورکرز میں سے اگر کسی ورکر کا کہیں یہ شبہ یا شواہد ملتاہے کہ وہ ماضی میں کسی بھی سیاسی ٹریڈیونینز کے کارکن رہے ہےں ان کو ماحول کی خرابی ہونے کے ڈر سے دوبارہ نوکری نہ دی جائے۔
مزدور تنظیموں نے حکومت پاکستان کو یہ بھی مشورہ دیاہے کہ اسٹیل مل کے مزدوروں کی تنخواہیں اگر انڈسٹریز یا کارخانہ دار مزدوروں کے برابر لے آئیں تو اسٹیل مل کی سیاست ہمیشہ کےلے دفن ہوجائے گی اورتمام سیاسی ٹریڈیونینز اپنے جنازے ازخود نکال لیں گےں۔انہوں نے بتایا کہ یہ ستم ظریفی نہیں کہ عام صنعت میں کام کرنے والے مزدور کو تو 17500روپے اجرت ملتی ہے جبکہ اسٹیل مل کا مزدور پورامہینہ کچھ نہ بھی کرکے توبے حساب تنخواہ لے رہا ہوتاہے یہ کہاں کااصول اور انصاف ہے ملک میں ایسا نظام لایاجائے کہ ایک مزدور اور ایک حکمران کی تنخواہ مساوی ہو جیسے خلفائے راشدین کے دور میں رائج تھاپھر ریاست مدینہ کے آثار نظرآئیں گے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
سعید غنی پہلے محکمہ محنت کے ادارے تو چلالیں بعد میں اسٹیل مل چلانے کی باتیں کریں

سعید غنی پہلے محکمہ محنت کے ادارے تو چلالیں بعد میں اسٹیل مل چلانے کی باتیں کریں

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو