ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کورونا کے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے اسکیم متعارف کرائی گئی ہے
اسکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دیہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین نیز آؤٹ سورس کارکنان کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کرسکیں گے
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ اپریل سے جون کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کرسکتے ہیں