نیو یارک : امریکا میں فقط ایک مہینے میں کورونا کی وبا نے تقریباً اتنی نوکریوں کے برابر نوکرایاں ختم کر دی ہیں جو امریکا میں 2008 اور 2009ء کے معاشی بحران کے بعد پیدا کی گئی تھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 1930 کی دہائی کے گریٹ ڈپریشن کے بعد سب سے بڑا بحران ہے۔
معاشی ماہرین پرامید ہیں کہ آنے والے دنوں میں جیسے ہی چھوٹے کاروباروں سے منسلک افراد کو حکومت کی جانب سے مدد ملے گی تو بیروزگاری کی تعداد میں کمی آنے لگے گی۔