سکھر(نمائندہ :لیبرنیوز) سندھ ورکرزویلفیئربورڈکی میرپور ماتھیلو کی لیبرکالونی میں کوارٹر158کے اردگرد کالونی کے تمام پلاٹوں پر لینڈ مافیا کا قبضہ عرصہ دراز گزرجانے کے بعد واگزار نہیں کرایاجاسکا۔
تفصیلات کے مطابق ڈہرکی لیبرکالونی میںخالی پلاٹوں اور کوارٹرز کے اردگرد جتنے بھی پلاٹس دستیاب ہیں سب پر غیرقانونی قبضہ کرلیا گیاہے مکینوں نے سندھ ورکرزویلفیئربورڈ کے سکھر اور کراچی ہیڈآفس میں بارہا دفعہ شکایات کیں مگر اس پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،یہی وجہ ہے کہ لینڈمافیا آزادانہ انداز میں پوری لیبرکالونی کے نہ صرف مکانات کے باہر غیرقانونی قبضہ کررہاہے بلکہ کالونی میں دو ایمونیٹی پلاٹس ہیں ان پر بھی ان کا مکمل قبضہ ہوچکاہے۔
مکینوں نے وزیرمحنت ،سیکریٹری بورڈ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ سے اپیل کی ہے کہ وہ میرپورماتھیلو کی لیبرکالونی میں غیرقانونی قابضین سے قبضہ واگزار کرائیں تاکہ گزرگاہیں اور بچوں کے پارک محفوظ رہ سکیں۔اگر انتظامیہ نے کوئی کاروائی نہ کی تو لیبرکالونی کے مکین ازخود قبضہ مافیا سے زمینوں کو واگزار کرائیں گے،اور اس دوران اگر کوئی جانی ومالی نقصان ہوا تو سندھ ورکرزویلفیئربورڈ کی انتظامیہ اور وزیرمحنت جواب دہ ہوں گے۔