مسقط : اومانی حکومت نے پبلک سیکٹر کی فرمز سے ہزاروں غیر مُلکیوں کو فارغ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔ اومانی وزارت خزانہ کی جانب سے پبلک سیکٹر کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جولائی 2021ء تک اپنے تمام چھوٹے بڑے عہدوں پر تعینات غیر مُلکی ملازمین کو نوکریوں سے ہٹا دیں اور ان کی جگہ مقامی افراد کو تعینات کیا جائے۔
اس فیصلے کا اطلاق مینجمنٹ کے عہدوں پر فائز فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ بے روزگار اومانی افراد کو نوکریاں فراہم کرنا ہے۔ اس لحاظ سے پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے پاس اگلے سال جولائی تک کی ہی مہلت بچی ہے۔ تاہم امکان ہے کہ زیادہ تر اداروں کی جانب سے اگلے دو چار ماہ میں ہی بہت سے غیر ملکی ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ابھی بھی نیم سرکاری اداروں میں غیر مُلکیوں کی بڑی گنتی بڑے عہدوں پر فائز ہے۔ اومان کی 46 لاکھ کی آبادی میں سے غیر ملکیوں کی شرح 40 فیصد ہے ، جو کہ تقریباً 18 لاکھ کے لگ بھگ بنتی ہے۔ ان غیر ملکیوں نے اومان کی ترقی میں کئی دہائیوں تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ اومانی حکومت نے چند ماہ پہلے یہ خبر سُنائی تھی کہ مملکت میں سیلز اور پرچیز کے شعبوں میں کام کرنے والے لاکھوں غیر مْلکیوں کے ویزوں کی مْدت میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
اْنہیں اپنے ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہو گا اور پھر اومان میں واپس آنے کے لیے دوبارہ ویزوں پر سے پابندی ہٹنے کا انتظار کرنا ہو گا۔