کراچی: کورونا وائرس کی پھیلی وباءپانی مافیا کےلئے چاندی بن آئی،بلاک7فیڈرل بی ایریا کاسب سے بڑا کمرشل بلاک ہے جسمیں ہزاروں فلیٹس اور دوکانیں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ سب سے زیادہ ریونیو بھی یہی بلاک دیتاہے مگر بلاک7کی بدقسمتی رہی ہے کہ اس علاقے کا پانی ہمیشہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹینکر مافیا کو فروخت کردیاجاتاہے آج جبکہ شہر میں لاک ڈاﺅن اور رمضان المبارک کے ایام گزررہے ہےں واٹر بورڈ کی حرام خور اور کرپٹ مافیا نے بلاک 7میں کربلا برپاکردی ہے عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں ۔
مکینوں نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے موجودہ ایکسین تعینات ہواہے لگتاہے کہ اس افسر نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ کر بلاک7کاپانی ٹینکرمافیا کے سپرد کردیاہے،ہفتے میں صرف ایک دن وہ بھی رات ایک تا چار شب بہت ہی آہستہ آہستہ پریشر کے ساتھ پانی چھوڑا جاتاہے ۔
عوام نے وزیراعلیٰ سندھ،وزیربلدیات سندھ کی توجہ بلاک 7کی جانب کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اگر سینٹرل کے واٹربورڈ کو لگام نہ ڈالی تو بلاک7کی پانی کی ستائی ہوئی عوام شاہراہ پاکستان بندکردیگی جسکی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی بہتر ہے کہ پانی شیڈول کے تحت فراہم کیاجائے تاکہ لاکھوں شہری پانی کے بحران سے آزاد ہوسکےں۔کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پی پی حکومت کو نہ صرف بدنام کررہاہے بلکہ عوامی سطح پر پذیرائی کو بھی زوال پذیر کررہاہے۔