: ویب ڈیسک
آن لائن شاپنگ کی سب سے بڑی امریکی کمپنی ایمازون نے اپنے ایسے ملازمین جو گھر سے کام کرسکتے ہیں ان کو 2 اکتوبر تک گھروں سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ایمازون کے مطابق امریکا میں ایمازون کے ساؤتھ لیک یونین آفس کے ایک ملازم میں وائرس کی علامات تھیں جس کے ٹیسٹ نتائج مثبت ثابت ہوئے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کو کمپنی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ ملازم کے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کمپنی نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث اپنے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔