نیویارک : انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے نتیجے میں غیر رسمی معیشت اور دنیا بھر کے لاکھوں کاروباری اداروں کے محنت کشوں پر تباہ کن اثر پڑے ہیں۔
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن نے خبردار کیا کہ کووڈ 19 کے وبا کی وجہ سے عالمی سطح پر کام کے اوقات میں مسلسل کمی آئی ہے جس کا مطلب ہوا کہ غیر رسمی معیشت کے ایک ارب 60 کروڑ محنت کشوں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے۔ آئی ایل او کے مطابق مذکورہ اعداد وشمار عالمی افرادی قوت کا نصف حصہ بنتا ہے۔ یہ صورتحال لاک ڈائون کے سبب ہوئی ہے۔
آئی ایل او مانیٹر تھرڈ ایڈیشن کووڈ 19 اور کام کی دنیا‘ کے نام سے شائع رپورٹ کے مطابق 2020 کی دوسری سہ ماہی میں کام کے اوقات میں کمی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بحران سے پہلے یعنی 2019 کے آخری 4 ماہ کے مقابلے میں 10.5 فیصد تنزلی کا امکان تھا جو 30 کروڑ 50 لاکھ کل وقتی ملازمتوں کے برابر ہے