ویب ڈیسک : آسٹریلیا کی حکومت نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈائون کے باعث ملکی معیشت کو ہر ہفتے 4 ارب آسٹریلوی ڈالر( 2.5 ارب امریکی ڈالر) نقصان ہورہا ہے جبکہ 1 ملین (10 لاکھ) سے زیادہ شہری روزگار سے محروم ہوچکے ہیں
اسڑیلیوی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں ہونے والے لاک ڈائون کے دوران پیداواری، کاروباری ، سفری اور دیگر سرگرمیوں پر عائد پابندی سے ملکی معیشت کو ہرہفتے 4 ارب آسٹریلین ڈالر نقصان ہورہا ہے
اس کے علاوہ لاکھوں شہری روزگار سے محروم ہوچکے ہیں جن میں اضافہ بھی ہوسکتا ہےادھر قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ملک میں ملازمین کی تعداد 13 ملین (1 کروڑ 30 لاکھ) ملازمین میں سے 10 لاکھ کے قریب لاک ڈائون کے دوران فارغ ہوچکے ہیں جو کل ملازمین کے 7.5 فیصد کے برابر ہیں۔