پیر, 4 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

بلاول ایک پریس کانفرنس مزدوروں کی بربادی پر بھی کرلیں

بلاول ایک پریس کانفرنس مزدوروں کی بربادی پر بھی کرلیں

کراچی: سندھ لیبرتھنک فورم کے ترجمان نے بلاول زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ آئے دن صرف عمران خان یا ان کی حکومت پر تنقید کرنے کےلئے پورے ملک میں پریس کانفرنسیں کرتے تو دکھائی دیتے ہیں بے شک یہ عمل جمہوریت کی خوبصورتی ہے کہ اپوزیشن حکومت کو بجائے اچھے مشورے دینے کے ان پر تنقید دردتنقید کرتی رہے اس سے حکومت پر تو کوئی اثر نہیں پڑتا۔البتہ عوام کو یہ ضرور معلوم ہوجاتاہے کہ بلاول زرداری یا سعید غنی جب کوئی پریس کانفرنس کرتے ہیں تو صرف حکومت کوبدخویاں کرنے کے سواکوئی پائیداربات نہیں کرتے۔اب جب بلاول زرداری سیاست میں آہی گئے ہیں تو وہ اپنے نانا شہید بھٹو کی پارٹی جس کی بنیاد ہی مزدور اورکسان تھے جن کی وجہ سے بھٹو اقتدار میں آئے اور مزدور کسانوں کے ووٹوں سے ملنے والااقتدار آج تک چل رہاہے ۔

ترجمان نے کہاکہ شہید بھٹو کے بعد سندھ کا کسان اور مزدور تو برباد ہوچکاہے آج بلاول زرداری کے اپنے ہی صوبے کامزدور تمام بنیادی سہولیات سے بھی محروم کردیاہے، اٹھاریں ترمیم نے تو سندھ کے مزدوروں کا جنازہ ہی نکال دیاہے مزدوروں کی اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام ویلفیئراسکیمیں بند کردی گئی ہیں جن میں ڈیتھ گرانٹ،میرج گرانٹ،اسکالرشپ قابل ذکر ہیں البتہ ورکرزبورڈمیں اٹھارویں ترمیم کے بعد ان جعلی ویلفیئراسکیموں کو صرف اس وجہ سے منظور کرلیاجاتاہے کہ ان جعلی ویلفیئر اسکیموں سے افسران کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں 2001سے تاحال کروڑوں روپے کی جعلی اسکیموں کی رقم بہت ہی خوبصورتی سے غبن کرلی جاتی ہے سندھ کے28لاکھ مزدور سوشل سیکورٹی میں رجسٹریشن سے محروم ہیںجن کی بڑی تعداد کو بھاری رشوت کے عیوض سیسی میں رجسٹرڈ ہی نہیں کیاجاتا سندھ کی لیبرپالیسی زمین بوس ہوچکی ہے کیونکہ جو عمارت سندھ لیبرپالیسی کے نام سے بنائی گئی تھی وہ کچی اینٹوں پر کھڑی کی گئی تھی جو ایک ہی جھٹکے میں زمین بوس ہوگئی اب عملی طور پر سندھ لیبر پالیسی صوبے سے ختم ہوچکی ہے صنعتی مزدوروں کو سرکار کی مقرر کردہ اجرت تک نہیں مل رہی آج تک مزدوروں کو تقرری خطوط نہیں دئےے گئے اب تو جوصورتحال سامنے آرہی ہے محکمہ محنت سندھ کی نااہلی کی وجہ سے جسکے سیکریٹری پارٹی کے چہیتے لوگوں کی آنکھوں کا نور ہیں جن کی نااہلی کی وجہ سے مزدوروں کی صنعتوں میں ان کی کینٹین بند کی جارہی ہیں اور انہیں کمرشل بنیادوں پر کھانا دینے کا پروگرام بن چکاہے،اتنا سب کچھ سندھ کے مزدوروں کیساتھ ہورہاہے اور آپکے چہیتے وزیرمحنت کے ہوتے ہوئے محکمہ محنت کے ادارے کرپشن کی یونیورسٹیاں بنے ہوئے ہیں ہرذیلی ادارہ کرپشن کا کلاس روم بن چکاہے جہاں ہر ادارہ ایک کلاس کی مانند ہے جو کرپشن کے نئے ڈیزائن تیار کرتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ لوگ نہ جانے کس منہ سے اپنے صوبے کی تعریف کرتے ہیں مزدور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور آپ کی حکومت کرپشن کو ریڑھ کی ہڈی سمجھتی ہے کم ازکم کسی ایک پریس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو آگاہ کردیں کہ سندھ کامزدور کیوں برباد ہے کیوں انکو قانونی مراعات اور بنیادی سہولیات سے محروم کردیاگیاہے۔بلاول زرداری یہ سندھ کے مزدوروں پر احسان ہوگا کہ کسی پریس کانفرنس میں سندھ کے مزدوروں کے اصل مسائل کو بھی اجاگرکریں کرپٹ لوگوں کے کہنے پرغلط اعدادوشمار پیش نہ کریں اس سے سندھ کے لاکھوں مزدوروں کو بے حد دکھ ہوگا۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
لیبرقوانین کے ماہر رفیع اللہ خان ایڈوکیٹ انتقال کرگئے

لیبرقوانین کے ماہر رفیع اللہ خان ایڈوکیٹ انتقال کرگئے

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو