بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، ایک کسان ہلاک

بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، ایک کسان ہلاک

نئی دہلی: بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے ہزاروں کسان مختلف رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نئی دہلی میں ٹریکٹروں سمیت داخل ہو گئے ہیں۔ لال قلعہ میں داخل ہو کر بھارتی ترنگا گرا کر کسانوں نے اپنا جھنڈا لہرا دیا ہے۔ پولیس سے جھڑپوں میں ایک کسان ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں نے حکومت کی جانب سے دارالحکومت کی داخلی اور اندرونی سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز اور سیمنٹ کے بھاری بلاک ٹریکٹروں کے ذریعے ہٹا کر راستہ کھول دیا ہے پنجاب ہریانہ، مغربی اتر پردیش، راجستھان اور کئی دیگر ریاستوں سے ہزاروں کسان اپنے ٹریکٹر لے کر دلی کے نواح میں پہنچے اور پھر وہ مختلف اطراف سے دارالحکومت میں داخل ہوئے ہیں۔ جبکہ پولیس کسانوں کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جگہ جگہ آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت ملی تھی جہاں سے اب پولیس کے ساتھ تصادم کی خبریں آ رہی ہیں اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا نے ایک سینیئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا ہے کہ کسانوں کی یوننز سے اپیل کرتے ہیں کہ امن کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ ہم کسانوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ طے شدہ راستے پر ہی رہیں تاہم چند نے پولیس کی رکاو¿ٹیں توڑتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق بعض مقامات پر پولیس نے کسانوںپر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اورلاٹھی چارج کیا ہے تاہم کسان آگے بڑھتے رہے۔

انتہائی سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان منگل کو کسانوں کو دہلی پولیس سے کئی دنوں کی بات چیت کے بعد ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت ملی تھی اور انھیں ایک مخصوص راستہ دیا گیا تھا۔

کسان پولیس کی کارروائی سے سخت ناراض ہیں اور انھوں نے بعض جگہوں پر پولیس کی رکاوٹوں کو توڑ دیا ہے جس سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔ کسانوں کی ریلیاں دہلی میں داخل ہونے کے کئی راستوں سے دہلی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کچھ مقامات پر پولیس کے حفاظتی انتظامات سے زیادہ کسان موجود ہیں اور تصادم کا ماحول نظر آتا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق ہزاروں کسان پولیس بیریکیڈ توڑ کر دارالحکومت دہلی میں داخل ہو گئے ہیں۔

اے این آئی کے مطابق غازی پور سرحد سے چلنے والی کسان ریلی دہلی میں داخل ہو گئی ہے اور اب وہ دہلی کے قلب میں پرگتی میدان کے پاس تک پہنچ گئی ہے۔
ناگلوئی اور نجف گڑھ بارڈر پر بھی کسانوں پر لاٹھی چارج کی خبریں ہیں کیونکہ کسانوں نے بریکیڈ کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔ دوسری جانب سنگھو بارڈر پر جہاں دو ماہ سے کسان یکجا ہیں وہاں سے بھی تصادم کی اطلاعات ہیں جبکہ نویڈا سے دہلی کی جانب آنے والی ریلی کو اکشردھام کے مقام پر روکا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ انڈیا نے ستمبر کے مہینے میں تین زرعی قانون متعارف کرائے جس کی پورے ملک میں بڑے پیمانے پر مخالفت ہوئی۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کے حق میں نہیں ہے جبکہ حکومت بضد ہے کہ یہ کسانوں کی بھلائی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹس

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے بھارتی شہری نے خودکشی کرلی
بین الاقوامی

کیلیفورنیا میں ریلوے ملازم نے فائرنگ کرکے 8 ساتھیوں کو قتل کردیا

مئی 27, 2021
بھارتی مزدرو کسانوں کا نئی دلی کی طرف ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں
بین الاقوامی

بھارت میں کسانوں کا آج یوم سیاہ، خواتین کا مودی سرکار کی ارتھی جلانے کا پلان

مئی 26, 2021
غیرملکی ملازمین کو لانے کیلئے سعودی حکومت کی نئی تیاری
بین الاقوامی

غیرملکی ملازمین کو لانے کیلئے سعودی حکومت کی نئی تیاری

اپریل 14, 2021
بھارتی کسان نے قرض کی قسط کے پیسے نہ ہونے پرخودکشی کرلی
بین الاقوامی

بھارتی کسان نے قرض کی قسط کے پیسے نہ ہونے پرخودکشی کرلی

مارچ 7, 2022
بھارت میں مزدور کسان احتجاج ملک گیر بغاوت میں بدل سکتا ہے
بین الاقوامی

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، مذہبی رسومات سے روکنے پر شہری مشتعل، پولیس سےجھڑپ

مارچ 7, 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
ثابت ہو جائے ایک تاجر نے بھی نیب کے خوف سے ملک چھوڑا تو گھر چلا جاؤں گا، چیئرمین نیب

ثابت ہو جائے ایک تاجر نے بھی نیب کے خوف سے ملک چھوڑا تو گھر چلا جاؤں گا، چیئرمین نیب

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو