دہلی : بھارت میں دہلی چلو تحریک کے دوران مزدور اور کسانوں کے قافلے دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں کسانوں کوروکنے کے لیے ہریانہ،پنجاب اور دہلی کے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں
مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لیے پولیس کی آنسوگیس شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا جارہا ہے، دہلی پولیس نے حکومت سے 9 اسٹیڈیم کو عارضی جیلوں میں تبدیل کرنے کی اجازت مانگ لی۔
بھارت میں کسان اور مزدور مخالف متعلق نئے قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں