پیر, 4 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

بے روزگاری کی وبا

بے روزگاری کی وبا

نعیم قریشی ___

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے

اس وبا سے بیروزگاری کے حوالے سے خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے امریکا میں کورونا وائرس کے باعث تین ہفتوں کے دوران ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہو گئے جبکہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دو کروڑ افراد اپریل کے آخر تک بے روزگار ہوسکتے ہیں

گزشتہ ہفتے 66 لاکھ افراد نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دی ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی محکمۂ محنت کو تقریباً اتنی ہی نئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جبکہ اس سے پچھلے ہفتے 33 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے تھے

اس کی وجہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا جانے والا لاک ڈاؤن ہے جس کے نتیجے میں کاروبار، صنعتیں اور دفاتر بند ہیں

 بے روزگاری الاؤنس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں ریاست کیلی فورنیا، نیویارک اور پنسلوانیا سے دی گئی ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ بیروزگاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ بہت سے لوگ بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواست دینے کی شرائط پر پورا نہیں اترتے

چند ہفتے پہلے تک امریکی معیشت میں بے روزگاروں کی تعداد کئی عشروں میں سب سے کم تھی لیکن اب ان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ 80 ہزار ہوچکی ہے۔ یہ خدشات برقرار ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں مزید لاکھوں افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں

جس سے بے روزگاری الاؤنس طلب کرنے والوں میں مزید اضافہ ہوگا

آکسفرڈ اکنامکس کی امریکی مالیات سے متعلق ماہر کیتھی بوسٹیانسک کے مطابق حالات ایسے ہیں جیسے پوری معیشت اچانک بلیک ہول میں جا گری ہو۔

وال سٹریٹ کے مطابق فی الحال مستقبل کی کوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، کیونکہ معاشی سرگرمیوں میں اچانک اور ازخود جمود کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ کوئی نہیں جانتا کہ نقل و حرکت اور تجارت پر پابندیاں کب اٹھائی جائیں گی۔

فروری میں امریکا میں بے روزگاری کی شرح 3.5 فی صد تھی۔ اس سے پہلے مسلسل 113 مہینوں سے روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوتا رہا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ساڑھے 16 کروڑ کارکنوں پر مشتمل امریکی فورس میں سے دو کروڑ افراد اپریل کے آخر تک بے روزگار ہوسکتے ہیں۔ یہ سلسلہ جاری رہا تو امریکی معیشت اپریل تا جون کی سہ ماہی میں کساد بازاری میں چلی جائے گی۔

امریکی کانگریس حال میں کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے دو ہزار ارب ڈالر کا پیکیج منظور کرچکی ہے، جس میں اڑھائی سو ارب ڈالر بے روزگار ہونے والوں کی مدد کے لیے رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے
رپورٹس

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے

مارچ 7, 2022
سیسی ہید آفس کو سیناٹائزکرایاجائے تاکہ وبائی امراض کاخاتمہ ہوسکے
رپورٹس

مہاجر مزدوروں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی تشخص

مارچ 7, 2022
سزایافتہ اور نااہل بیوروکریٹس کوریٹائرڈ کرنے کی کارروائی شروع
رپورٹس

سزایافتہ اور نااہل بیوروکریٹس کوریٹائرڈ کرنے کی کارروائی شروع

اپریل 20, 2021
درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات برآمد
رپورٹس

درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات برآمد

مارچ 7, 2022
ای او بی آئی نے اضافی پنشن اور دو ماہ کے واجبات پنشنرز کے اکاونٹ میں منتقل کردیے
رپورٹس

چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کےلئے شائع اشتہارحکومتی نااہلی قرار

مارچ 7, 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
کورونا وائرس کے نام پر مزدوروں کے فنڈ سے 45 کروڑ نکال لیے گئے

کورونا وائرس کے نام پر مزدوروں کے فنڈ سے 45 کروڑ نکال لیے گئے

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو