لاہور : پنجاب میں صنعتی سیکٹر کیلئے اچھی خبر سامنے آ گئی۔ حکومت نے ایکسپورٹ آرڈرز والےایکسپورٹرز کے لئے 32 صنعتی یونٹس کو سات اپریل تک کھولنے کی اجازت دی گئی تھی
ان میں اکثریت کا تعلق ٹیکسٹائل سیکٹر سے ہے۔ یہ استثنیٰ اب 14 اپریل تک جاری رہے گاوزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
صنعتی یونٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر لازم اپنانا ہوں گی۔ یہ یونٹس لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، قصور اور پتوکی میں موجود ہیں۔