اسلام آباد : حکومت کا تنخواہیں اور پنشن عید سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت خزانہ نے متعلقہ حکام کو تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو 21 مئی تک ادائیگیاں کرنے کی ہدایت کر دی۔
وفاقی حکومت نے عید کی آمد کے پیش نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو قبل از وقت ادائیگیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے خصوصی ہدایات بھی کر دی ہیں۔