کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ سائٹ لمیٹڈکی غیرقانونی اور پاکٹ یونین کے بارے میں تمام کوائف جاننے کےلئے چیف سیکریٹر ی سندھ ،سیکریٹری انڈسٹریز اور ڈائریکٹرلیبر سندھ کو خط کے ذریعے آگہی دی گئی ہے کہ سائٹ لمیٹڈ کی پاکٹ یونین سالہا سال سے بغیر الیکشن کرائے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہرماہ ملازمین سے یونین کے نام پر باقاعدگی سے چندہ بھی وصول کیاجارہاہے،جسکا ثبوت ملازمین کی تنخواہوں کی پے سلپ میں دیکھاجاسکتاہے۔
ترجمان نے کہا کہ آج تک سائٹ لمیٹڈ کے ملازمین کے کسی بھی مسائل پر یونین نے کوئی پیش رفت نہیں کی جسکی وجہ سے ملازمین کو کئی کئی ماہ بعد بھی تنخواہیں نہیں مل رہی،انکے میڈیکل الاﺅنسز بندکردئےے گئے آج کے مہنگائی کے دور میں جب سائٹ لمیٹڈ کے ملازمین وافسران کی میڈیکل سہولیات بند کردی جائیں تو محدود تنخواہوں میں اپنا گزراوقات کرنا انتہائی مشکل ہوجاتاہے، اسکے علاوہ ملازمین کے نام پر جو رہائشی سوسائٹی بنائی گئی تھی وہ بھی چوردروازوں سے فروخت کردی گئی ہے اور آج تک ملازمین کے نام پر بننے والی سوسائٹی کا پتہ ہی نہیں چل پایا کہ سوسائٹی زمین کھاگئی یاآسمان نگل گیا۔اب جب یکے بعد دیگرے مسائل منظرعام پر آئیں گے تو پاکٹ یونین کی قلعی کھل جائے گی اور یونین کی پشت پناہی کرنے والاکرپٹ مافیا اپنی موت آپ مرجائے گا جو ہمیشہ یونین کو اپنے مقاصد میں استعمال کرتاآیاہے یونین کے بارے میں تمام شواہد اور حقیقت سامنے آنے کے بعد سائٹ لمیٹد کے ملازمین آئندہ کالائحہ عمل تیارکریں تاکہ سالہا سال سے ملازمین جو صبر کررہے ہیں مافیا کے چنگل سے باہر نکل کر آزادانہ جدوجہد کاآغاز کرسکیں اگر ملازمین کی جدوجہد کا راستہ روکا گیا یاملازمین کے تبادلے کئے گئے تو عدالتوں کے دروازے کھلے ہیں پھر عدالتوں کو تمام کرتوت سے آگاہ کیاجائے گا۔