کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور سابق وزیر محنت سندھ عادل صدیقی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گٗے وہ جگر کے کینسر کے طویل مرض میں مبتلا تھے انتقال کے وقت انکی عمر 57 سال تھی انہیں گزشتہ ایام طبعیت خراب ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، عادل صدیقی کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی جس کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
عادل صدیقی رواں ماہ جلا وطنی کے بعد دبئی سے پاکستان آئے تھے، ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
سندھ کے سابق وزیر محنت 12 مئی 1963 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے جامعہ کراچی سے بیچلرز مکمل کی۔ سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے میمبر رابطہ کمیٹی مقرر ہوٗے جبکہ ماضی میں صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں۔
عادل صدیقی کی نماز جنازہ 30 نومبر دن بعد نماز ظہر جامع مسجد یسین آباد عزیر آباد کراچی میں ادا کی جاٰے گی اور انکی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی