پیر, 4 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

سرکاری ملازمین کی کم تنخواہیں معاشرے کوتباہ کرنے کیلئے رکھی گئیں

سندھ میں سرکاری ملازمین کو تنخواہیں عید سے قبل دینے کی ہدایت

لاہور: سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کی کم تنخواہیں معاشرے کوتباہ کرنے کیلئے رکھی گئیں،22 گریڈ کا افسراسلام آباد میں اچھا گھر اور گاڑی نہیں بناسکتا، کرپشن کے خاتمے کیلئے بنیادی انسانی حقوق بحال کرنا ہوں گے، تعلیم، صحت،ٹرانسپورٹ اور ہاو¿سنگ کو بطور کاروبار ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں کوئی بھی شریف آدمی گورنمنٹ کی نوکری نہیں کرے گا، کیونکہ سرکاری ملازمت میں تنخواہیں اور حلال کی آمدنی اتنی کم ہیں کہ اس سے گزارا کرنا بہت مشکل ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آج پھر کہتا ہوں کہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پاکستان کے معاشرے کو تباہ کرنے کیلئے کم رکھی گئی ہیں۔

یہ ایک بہت بڑی سازش ہے کہ ایک مجمع اکٹھا کرلو، ان کو لگا دو، کوئی بندہ جو 22 گریڈ میں پہنچ جاتا ہے، اسلام آباد میں ایک گھربناکر دکھا دے، میں یہ کام ساری زندگی کے لیے چھوڑ دوں گا۔بیوروکریسی اس سارے سسٹم کا ایک آلہ ہے،ان سے پوچھیں کہ 22 گریڈ کا افسر گھر بناسکتا ہے، اپنی بیٹی کی شادی کرسکتا ہے؟ گاڑی خرید سکتا ہے؟ اگر وہ کہتا نہیں، تو پھر نوکری کیوں کررہا ہے؟ شریف آدمی اسلام آباد سے ریٹائرڈ ہوکر گاو¿ں میں گھر چلا جاتا ہے،وزیراعظم چاہتے ہیں ڈیڑھ سال میں ان تمام عذاب کو ختم کردیں جو ہم نے 70سال سے باندھے ہوئے ہیں۔

ہمیں اس میں کوئی دلچسپی نہیں کہ بلاول بھٹو، مریم نواز یا مولانا فضل الرحمان کیا کررہے ہیں؟ چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہوں، سب سے بڑی فرم میں کام کیا، لیکن میں چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ہونے کے باوجود گھرگاڑی نہیں بناسکتا،آپ مجھے بتا دیں کہ جو آپ کو تنخواہ ملتی ہے، اگر آپ اپنی تنخواہ سے گھر نہیں بناسکتے تو پھر معاشرہ ٹھیک نہیں ہوسکتا، 70سالوں میں صرف ایک کاروباری مافیا بنایا ہے، کاروبار تعلیم میں نہیں ہوسکتا، تعلیم، صحت، پبلک ٹرانسپورٹ ، سستے ہاو¿سنگ میں کاروبار نہیں ہوسکتا، یہ انسانی کی بنیادی چیزیں ہیں،جب ان چیزوں کوکاروبار بنا لیں گے تو معاشرہ خوش نہیں ہوگا۔

اگر ان چاروں چیزوں میں کاروبار کو ختم کردیں تو معیشت بہتر، بینکاری مستحکم اور ررشوت ستانی مشکل ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ یکم جولائی سے بڑے نوٹ ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی کم ہوجائے گی۔بڑے نوٹ بند کرنے کی مخالفت ذاتی مفادات ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے معلوم نہیں۔معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج پانچ ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے۔

متعلقہ پوسٹس

گھروں سے آن لائن کام کرنے میں دُبئی دُنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا
اہم خبریں

وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے دفتری اوقات جاری

مارچ 17, 2022
پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی: آئی ایم ایف
اہم خبریں

پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی اور بیروزگاری بڑھے گی: آئی ایم ایف

مارچ 17, 2022
سیسی ہید آفس کو سیناٹائزکرایاجائے تاکہ وبائی امراض کاخاتمہ ہوسکے
اہم خبریں

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو نوکریوں سے نکالنے کا اعلان

مارچ 17, 2022
کرپشن تحقیقات میں سستی پر سندھ ہائیکورٹ نیب پر برہم
اہم خبریں

ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس سے متعلق مزدور تنظیموں کی مشاورت

مارچ 17, 2022
گھریلو ملازمہ پر تشدد، سابق ناظم عثمان گرفتار، اہلیہ گھر سے فرار
بلاگ

گھریلو ملازمہ پر تشدد، سابق ناظم عثمان گرفتار، اہلیہ گھر سے فرار

مارچ 7, 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، ایک کسان ہلاک

بھارتی کسانوں نے لال قلعہ فتح کرلیا،ترنگا گرا کراپناجھنڈا لہرادیا، ایک کسان ہلاک

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو