پیر, 4 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

سری لنکا نے پاکستانی کینو پر ٹیکس عائد کردیا،ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ

سری لنکا نے پاکستانی کینو پر ٹیکس عائد کردیا،ایکسپورٹ متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام اباد : پاکستان اور سری لنکا کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کے باوجود دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات پر ٹیرف پابندیاں عاید کررہے ہیں جس سے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی تجارت مشکل ہورہی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکن پان کی درآمد پر 400 روپے فی کلو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کے جواب میں سری لنکا نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر سیس کے نام پر ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کا کینو سری لنکن مارکیٹ میں 4 گنا مہنگا ہوگیا اور اب اس کی ایکسپورٹ میں کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی وزارت تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت سے اپیل کی ہے کی سری لنکا کی جانب سے پاکستانی کینو پر عائد سیس کے خاتمہ کا معاملہ سرکاری سطح پر اٹھایا جائے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے پاکستان سے کینو کی درآمد پر فی کلو سیس سری لنکن 30 روپے سے بڑھا کر 160 روپے مقرر کردیا ہے جس کے بعد سری لنکا میں پاکستان کا ایک کینو جو گزشتہ سیزن میں 10 سری لنکن روپے کا ایک عدد فروخت ہوا تھا اب رواں سیزن اس کی لاگت ہی 35 سری لنکن روپے تک جاپہنچی ہے، اس طرح پاکستان کے کینو کی سری لنکا میں کھپت کم۔ہوجائیگی اور پاکستان کو کینو کی برامد میں کمی کا سامنا ہوگا۔

ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم کے مشیر سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر سری لنکن حکومت سے بات کی جائے اور دونوں ملکوں کے مابین آزاد تجارتی معاہدے کی اصل روح پر عمل درآمد ممکن بنایا جایے۔

واضح رہے کہ آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں رعایت دیتے ہیں تاہم پاکستان اور سری لنکا کے معاملے میں دونوں ممالک کسٹم ڈیوٹی کے بجائے ریگولیٹری ڈیوٹی اور سیس جیسے متبادل ٹیکس لگاکر تجارت کو مشکل بنارہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے پان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کسٹم ڈیوٹی سے زائد ہے اسی طرح سری لنکا نے بھی پاکستانی کینو پر سیس کی شرح درامدی ڈیوٹی سے بھی زیادہ بڑھا دی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارت کے معاہدے کے مقاصد کے برخلاف ہے۔

متعلقہ پوسٹس

سندھ میں محنت کشوں کے لیے بڑا منضوبہ تیار
بلاگ

سندھ میں محنت کشوں کے لیے بڑا منضوبہ تیار

مارچ 7, 2022
حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے الزامات مسترد کر دیے
صنعت و تجارت

حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے الزامات مسترد کر دیے

جنوری 19, 2021
حکومت پاکستان  نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی
صنعت و تجارت

حکومت پاکستان نے کپاس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی

دسمبر 2, 2020
ایئرلائن ‘ایئر سیال’ کا افتتاح 9 دسمبر کو ہوگا
صنعت و تجارت

ایئرلائن ‘ایئر سیال’ کا افتتاح 9 دسمبر کو ہوگا

نومبر 30, 2020
سائٹ ایسوسی ایشن کا صنعتوں میں گیس کی قلت پراظہار تشویش
صنعت و تجارت

سائٹ ایسوسی ایشن کا صنعتوں میں گیس کی قلت پراظہار تشویش

نومبر 29, 2020

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
پاکستان ریلوے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو