ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث بند صنعتوں کے مزدوروں کو بیروزگار ہونے سے بچانے کے لیے 60 فیصد تنخواہ حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے،
شاہی فرمان میں صنعت کاروں کو اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں تین مہینے کے لیے حکومت ان ملازمین کی ماہانہ تنخواہ کا 60 فیصد تک ادا کرے گی،
سعودی وزارت خزانہ نے کورونا وائرس کے باعث بند ہونے والی صنعتوں اور ڈیلی ویجز سمیت تنخواہ دار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا بڑھتے خدشات کے باعث محنت کشوں کو رعایت دی ہے