کراچی: کراچی میں فوج طلب کئے جانے پر کراچی کے ڈھائی کروڑ عوام نے جہاں سکون کا سانس لیاہے وہاں سندھ حکومت کے چہیتے وزیرمحنت سعید غنی کو یہ غم کھائے جارہاہے کہ وزیراعظم نے فوج روانگی سے پہلے سندھ حکومت کو باضابطہ آن لائن بورڈ کیو ں نہیں لیا،سعیدغنی کو آن بورڈ نہ لینے کی فکر تو کھائے جارہی ہے لیکن کراچی کی بربادی کی کوئی فکر نہیں ہے۔
دوسری جانب کراچی کے فنڈز جو برباد اورہڑپ کیے جانے تھے وہ فوج غبن کرنے نہیں دیگی،یہی فکر اب سندھ حکومت کو بجہ کھائے جارہی ہے کیا اب کیا ہوگاکالیا تیرا۔کیونکہ میئر کو بھی عالمی بینک کے ایک ارب روپے خرچ کرنے سے بھی روک دیاگیاہے اب صفائی ستھرائی اور نالوں کے فنڈز آرمی ازخود اپنی نگرانی میں خرچ کریگی جو فنڈز پر نظر رکھنے والوں کےلئے جھٹکا ثابت ہوگا۔