منگل, 5 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

سندھ حکومت بتائے کہ اربوں روپے کا راشن کہاں تقسیم کیا گیا،قموس گل خٹک

لاک ڈاؤن میں مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا

حیدرآباد: کتنی عجیب بات ہے کہ سرمایہ دارکا بچہ تو اصلی پستول خرید سکتاہے مگر یہ کہہ کر کہ مزدور کے بچوں کا ماحول خراب ہوگا بچوں کی ذہنیت منتشر ہوگی مزدور کابچہ کھلونا پستول بھی نہیں خرید سکتا،باتیں تو ریاست مدینہ کی جاتی ہیں مگر کام سب شہنشاہوں کے دور کے کئے جارہے ہےں،اصل رحمت اللعالمین جو بادشاہوں کے بادشاہ تھے انکے نقش قدم پر چلنے کےلئے کوئی تیارنہیں

آج غریب مزدوروں کا نام تو ہرحکمران بڑے شوق سے لے لیتاہے کہ وہی غریب مزدوروں کے سب سے بڑے ہمدرد پیداہوئے ہیں۔جنہوں نے سونے کا چمچ منہ میں لے کر آنکھ کھولی،ان کے منہ سے جنکے منہ میں سونے کا چمچ ہوتا ہے کس طرح مزدوروں کی ہمدردی کا راگ الاپتے ہیں کہیں اور نہ جائیں صرف سندھ کے حکمران یہ ہی بتادیں کہ اربوں روپے کا راشن کن کن لوگوں میں تقسیم ہوا۔بے ہنگم شہروں میں کہیں تو تقسیم کرنے والوں نے منہ کالا کروایا ہوگا مگر یہ تو بتائیں کہ سندھ ورکرزویلفیئربورڈ اور سیسی کے ڈیپازٹ فنڈ پر نظریں رکھنے اور ایک ارب کئی کروڑ کرونا کے نام پر نکالنے کی منظوری دینے والے گورننگ باڈی کے ممبران سے یہ کوئی پوچھ سکتاہے کہ کیا یہ فنڈز مزدوروں کے بجائے گورننگ باڈیوں کے ممبران کی میراث ہے افسوس کہ سندھ میں پھیلی ہوئی منظم لیبرکالونیوں اور لیبراسکوائرز میں ہزاروں مزدور گھرانوں کے لاکھوں افراد رہائش پذیر ہیں، ورکرزبورڈ کی رقم نکلوانا تو انہیں یاد رہا کیا سندھ میں رہائش پذیر لیبرکالونیوںکے مزدور گھرانوں میں سندھ حکومت نے ایک آٹے کا تھیلہ بھی تقسیم کیا اور کیوں کریں کیونکہ وہاں تو ریکارڈ منظرعام پر آجائے گا راشن تو ان آبادیوں یا ان گھر کے لوگوں کو دیا گیا جسکا ریکارڈ مرتب نہیں کیاجاسکا۔

حکمرانوں اور بیوروکریسی نے کوروناوائرس کی امداد ملنے کو لوٹ مار کاذریعہ بنارکھاہے محکمہ محنت کے اداروں میں ایمرجنسی کے نام پر کروڑوں روپے مزدوروں کے ہی فنڈز سے نکالے گئے لگتا ہے ،قموس گل خٹک نے کہا کہ وائرس توحکمرانوں اور بیوروکریسی کی خوشحالی کا پیغام لے کر آیاہے حکومتوںکا یہ شیوا رہاہے کہ لڑاﺅ اور حکومت کرو،کرونا کے بعد اب ڈراﺅ اورحکومت کرو کی پالیسی پر عمل کیاجارہاہے۔آج پورے ملک میں میڈیا اورحکمرانوں کی جھوٹی رپوٹوں نے پاکستان کو خوف زدہ کردیاہے ہزاروں مزدوروں کو وائرس کے نام پر کارخانہ داروں نے بے روزگار کردیاہے مائنز کے کارکن شہروں سے دور جنگلوں اور کانوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگر حکومت یا مالکان مائنز نے آج تک ان کےلئے راشن کا کوئی پیکیج تیارنہیں کیا مائنز لیبر ویلفیئر میں بارہ سال سے بورڈ ہی تشکیل نہیں دیا گیا تاکہ بورڈ کے ا نہوں نے کہا کہ ہر طرف لوٹ مار کا راج ہے حکومت اور حکومتی اداروں نے یہ سوچ لیاہے کہ جسقدرلوٹ مار کر لی جائے بہتر ہوگی تاکہ انکی آنے والے نسلیں خوشحال اورغریبوں ومزدوروں کی نسلیں بدحال رہیں انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ یہ خدا کے مجرم ہیں دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ذریعے ہی کان کنوں کو ریلیف پیکیج کااعلان کروادیاجائے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
حکومت محکمہ محنت کے اداروں کے ملازمین کی ڈگریاں ڈومیسائل ،پی آر سی چیک کرائے

حساس ادارے تحقیقات کریں کہ ڈیڑھ کروڑ سے کس فیڈریشن کی خریدوفروخت ہوئی ہے

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو