کراچی: سندھ لیبرفیڈریشن نے سیسی کی نئی تشکیل دی جانے والی گورننگ باڈی کےلئے نومینیشن پیپرز بھرنے سے احتجاجاً بائیکاٹ کردیاہے فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نومینیشن پیپر لینے کا ڈرامہ کئی سال سے چل رہاہے تمام مزدورتنظیموں سے ہردفعہ نومینیشن فارم ودیگر پیپرز بھی منگوالئے جاتے ہیں مگر انکو سندھ سیکریٹریٹ میں ڈمپ کردیاجاتاہے اور وہاں سے صرف گمنام مزدوررہنماﺅں،این جی اوز اور پیپلزلیبربیورو کے رہنماﺅں کو گورننگ باڈیوں میں نامزد کردیاجاتاہے
اسکی وجہ کہ اگرمحکمہ محنت صوبہ سندھ کی فعال مزدورتنظیموں کے رہنماﺅں کونامزد کرتی ہیں تو حکومتی مشینری کے مقاصد پور ے نہیں ہوتے لوٹ مار کرنے کا کوئی موقع پیدانہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ محکمہ محنت مزدوروں کے محکموں میں جعلی نمائندوں کو نامزدکرکے ہر وہ مقاصد پوراکرلیتی ہے جو سرکار کے ٹارگٹ میں ہوتے ہیں جیسے کروناوائرس کی ایمرجنسی کےلئے گورننگ باڈیوں سے غیرقانونی طور پر سیسی سے25کروڑ اور ورکرزبورڈ سے ایک ارب روپے نکلوانے کی منظوری لی گئی اگر ان کی جگہ سندھ کی فعال اور مستند مزدورتنظیمیں آج گورننگ باڈیوں میں نامزد ہوتیں تو یہ منظوری کسی صورت میں منظور نہیں ہوتی
آج سیسی کی ورکنگ کو دیکھئے کہ سیسی نے ایک خط مورخہ جو16-06-2020کو سندھ لیبرفیڈریشن کو لکھا یہ خط مورخہ28جون کو صبح گیارہ بجے بروز اتوار موصول ہواجبکہ خط میں کاغذات جمع کرانے کی تاریخ بھی28-06-2020بروز اتوار کی درج ہے اب جوخط28-06-2020کو موصول ہورہاہے اور اس خط کاجواب بھی ہفتہ وار چھٹی کے دن مانگا جارہاہے جس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ یہ خانہ پری نہیں تو کیا ہے اور ساتھ ہی خط جاری کرنے والوں کی قابلیت کا اندازہ بھی لگایاجاسکتاہے کہ جو جواب28-06-2020کو مانگ رہے ہےں ۔
جن کی نامزدگی کےلئے سیکریٹری لیبر کے دفتر میں پہلے ہی ورکنگ ہوچکی ہوتی ہے اسکی وجہ کہ موجودہ سیکریٹری لیبر ہمیشہ خودساختہ مزدوررہنماﺅں،این جی اوز اور پیپلزلیبربیورو کے سواکسی کو نامزد نہیں کرسکتے کیونکہ سیکریٹری لیبر کا منشور حکومتی لوگوں کونامزد کرناہے یہی وجہ ہے کہ سندھ سے مکمل طور پر ٹریڈیونین ازم ختم کیاجارہاہے جسکی وجہ سے جعلی لوگوں کو مزدوروں کے محکموں پر مسلط کرنا رہ گیاہے اس معاملات میں ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان،آئی ایل او ودیگر بین الاقوامی تنظیموں نے خاموشی اختیار اس وجہ سے کررکھی ہے کہ جب سندھ سیکریٹریٹ ہی اداروں کو فعال دیکھنانہیں چاہتا تو بین الاقوامی ادارے کیونکر اداروں کو فعال کرنے کےلئے اپنا وقت ضائع کریں گے ان ہی اسباب اور زمینی حقائق کے پیش نظر سندھ لیبرفیڈریشن نے احتجاجاً نومینیشن کاغذات بھرنے کا بائیکاٹ کردیاہے تاکہ محکمہ محنت سندھ کی کارکردگی کا پوری دنیا کو بھی علم ہوسکے۔