کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں صنعت وکاروبار کو فروغ دینے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے وزیرصنعت سندھ جام اکرام اللہ کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں صنعتوں کے فروغ کے لیے بڑا منصوبہ لاڑکانہ انڈسٹریل زون ہے اس انڈسٹریل زون کا افتتاح 22جنوری کو بلاول بھٹو زرداری کریں گے
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے اس اہم اقدام سے صوبے میں صنعت تجارت کا فروغ ہوگا جس سے محنت کشوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے
لاڑکانہ انڈسٹریل زون سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے شہر سکھر میں نیولیبرسٹی کا افتتاح کیا تھا
اس موقع پر ان کہنا تھا کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مزدور کارڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا