وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ میں نے فیکٹریاں کھولنے کے لیے ایس او پیز بنانے کی ہدایات جاری کردیں
صنعتکاروں کی جانب سے صنعتیں کھولنے کی تجاویز پر غور کے لیے کراچی میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ محنت، صنعت، صحت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس سندھ میں صنعتوں کو کھولنے کے سلسلے میں جلد از جلد ضابطہ اخلاق تیار کریں تا کہ فیکٹریاں کھولی جاسکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضابطہ اخلاق صحت کے ماہرین کی رہنمائی اور لیبر و انڈسٹریز کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہئیں۔ انھوں نے محکمہ محنت سے کہا کہ ہر سیکٹر کے لیے ایس او پی بنائی جائے تاکہ 14 اپریل کے بعد کاروباری سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی جاسکیں