سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں عام مریضوں کو مفت علاج معالجے کی سہولت دیدی گئی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام سوشل سکیورٹی کے ہسپتالوں کی ایمرجنسی وارڈز میں صنعتی ورکرز کے ساتھ عام مریضوں کی بھی پوری دیکھ بھال کی جائے گی۔عام مریضوں کا بھی مفت علاج ہوگا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آؤٹ ڈور اور ان ڈور میں بھی عام مریضوں کے علاج معالجے کی تجویز پر قابل عمل سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔