کراچی: محکمہ محنت سندھ کے ذیلی ادارے کے انتہائی قابل ترین افسر اور ایس ڈی سی کے روح رواں سید نذرعلی کو ان کی قابلیت ، بہترین کارکردگی اورعوامی روابط کے سبب ایمپلائرز فیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل مقرر ہونے پرسندھ لیبرفیڈریشن کے صدر شفیق غوری نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سید نذرعلی صنعتکاروں کے ساتھ پاکستان کی لیبر فورس کے مسائل پر بھی توجہ فرمائیں گے تاکہ مزدوروں کو جن مسائل کا سامناہے انکا خاتمہ ہوسکے۔
انہوں نے فصیح الدین کریم کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیاہے اور ان کی صحت وعمردرازی کےلئے دعا کی ہے کہ رب العزت انکو صحت کاملہ عطافرمائے۔علاوہ ازیں لیبرنیوز کی انتظامیہ نے بھی سید نذرعلی کو اہم ذمہ داری ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔