بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

سیسی انجینئرنگ کی کرپشن رپورٹ چیئرمین نیب سیکریٹریٹ کو ارسال

کرونا وائرس نے سیسی کے بجٹ کو بھی ڈکار لیاہے

اسلام آباد : پاکستان لیبرفورس کے سیکریٹر ی جنرل جہانذ یب خان نے کہا ہے کہ سیسی کا کوئی شعبہ ایسانہیں جو کرپشن سے پاک نہ ہو یا یہ کہہ دیاجائے کہ کس شعبہ میں سیسی کے تمام نمازی،پرہیزگار لوگوں کو تعینات کرکے محدود کردیاگیاہے تاکہ دیگر شعبوں کی کرپشن کو نہ وہ دیکھ سکیں اور نہ ہی آواز اٹھاسکیں۔ سیسی انجینئرنگ شعبے نے گزشتہ تین سال میں وہ لوٹ مار کی ہے کہ جسکی سیسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کروڑوں روپے کو اس طرح برباد کیاگیاہے کہ جیسے یہ رقم ادارے کی نہیں متعلقہ انجینئرزکی میراث سے نکال کر سیسی پر لگائی گئی ہے اسکی مثال ڈہرکی ہسپتال پر صرف ایک غیرضروری اورغیراہمیت کے ایک کاغذ پر کروڑوں روپے کو پھونک دیاگیا ہے اور اس زمین پر پھونکا گیا کہ نہ وہ سیسی کی اپنی زمین ہے نہ اس ادارے کی جسکا خط لیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ صرف ایک سیاسی شخصیت کو خوش کرنے کےلئے سیسی کے کروڑوں روپے اس زمین پر برباد کردئےے گئے کہ جس ادارے کے خط پر اس زمین پر کنسٹرکشن کےلئے سیسی انتظامیہ نے اجازت دی وہ زمین بھی اس ادارے کی اپنی نہیں اور نہ ہی مختار کار آفس میں اس ادارے کی مالکان حقوق کی کوئی انٹری ہے تو پھر یہ کروڑوں روپے کیا انتظامیہ یا سابق کمشنر نے اپنی نوکری کو بچانے کےلئے اڑادئےے گئے یا بھاری کمیشن حاصل کرنے کےلئے ہسپتال کا یہ ڈرامہ رچایا گیا،گزشتہ تین سالوں میں بننے والے ہر پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کے اخراجات کردئےے گئے یہی وجہ ہے کہ آج اگر نواب شاہ،میرپورخاص ڈہرکی ہسپتال کی تعمیرات کی ناقص کارکردگی پر اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی ہے تو من پسند ٹھیکیداروں کو بچانے کےلئے دووزراءسے سفارشیں کیوں کرائی جارہی ہیں کہ انکے بل اورڈیپازٹ انکوائری رپورٹ آنے سے پہلے کلیئر کروادئےے جائیں یا پھر ان دونوں وزراءکانام استعمال کیا جارہاہے جنکے شاید فرشتوں کو بھی اتنی بڑی کرپشن کا علم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے بھی کرپشن کے خاتمے پر کام کرنے والے ایک ادارے نے سیسی انجینئرنگ کی کرپشن اور ان کے شواہد چیئرمین نیب سیکریٹریٹ دفترمیں جمع کرارکھے ہیں جن کی انکوائری کے بارے میں یہی کچھ معلوم ہورہاہے کہ انکوائری کےلئے کاغذات کی باریک بینی سے چھان بین جاری ہے تاکہ مضبوط گرفت سے ان تمام کنسٹرکشن کے پروجیکٹس پر ہاتھ ڈالاجائے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی ہوسکے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
نیب لیبرمائنز سندھ کا پانچ سالہ ریکارڈسیل کرکے کرپشن کی مکمل انکوائری کرے

سیسی کے خزانے پر سرکاری ڈاکہ،سیسی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو