کراچی: سیسی انتظامیہ جب فارغ ہوتی ہے تو وہ تبادلوں کاجنتر چلاکر اپنے آپ کو مصروف رکھنا چاہتی ہے آج بھی لانڈھی ہسپتال کے میڈیکل سرنٹنڈنٹ غلام سرور لاشاری جنہوں نے اپنی دوران ملازمت ادارے کو تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کامنافع پہنچایا مگر شاید سیسی انتظامیہ کو ایسے افسران کی ضرورت نہیںجو ادارے کو مالی فوائد پہنچائیں،غلام سرور لاشاری کا تبادلہ اسکاثبوت ہے جبکہ ان کی جگہ سائٹ سرکل کے چیف میڈیکل افسر اعظم سلہری کو ایم ایس لانڈھی کی تعیناتی کے احکامات جاری ہوئے ہیں
کراچی سے دور حیدرآباد میں بیٹھے ظفرقائمخانی کو سائٹ کراچی کی ہوا کھلانے کےلئے سیسی کا سونا اگلتے سائٹ سرکل میں چیف میڈکل افسر تعیناتی کے احکامات ملے ہیں ان احکامات کے بعد اب وہ ڈاکٹرز بھی تبادلوں کےلئے تیارہوجائیں جو ادارے کو مالی فوائد پہنچانے کی منصوبہ بندیوں میں مصروف ہیں۔کیونکہ لگتاہے کہ شاید ادارے کو ایسے افسران کی ضرورت نہیں جو ادارے کو مالی فوائد پہنچائیں یا پھر اندر کی پالیسی کیا ہے وہ ادارے کامسٹرمائنڈ ہی جانتے ہیں کیوں کہ اب ادارہ تو صرف چار افسران ہی چلارہے ہےں۔