اسلام آباد: پاکستان لیبرفورس کے سیکریٹری جنرل جہانذ یب خان نے کہا ہے کہ سیسی کے سرکلز میں بجٹ سے پہلے ہی تمام رقوم غبن کرلی گئیں تھیں،جسکی بنیاد پر سرکلز میں وقت سے پہلے بجٹ ٹھکانے لگادیاگیااب غبن کئے جانے والے سرکلز کے اس بجٹ کو کاغذوں میں کھپانے کےلئے کورونا لاک ڈاﺅن کے دوران ان سرکلز میں مریضوں کی تعداد کو زیادہ ظاہر کرکے وہ بجٹ برابر کردیاجائے گا تاکہ انکوائری کے تانے بانے سیدھے کردئےے جائیں جبکہ سیسی کے ماسوائے ولیکاہسپتال اور سٹی سرکل میں او پی ڈی کے سوا تمام سرکلز میں او پی ڈی مکمل بندتھیں۔
یہ علیحدہ مسئلہ ہے کہ ولیکا اور دیگر سرکل میں مریضوں کی اتنی تعداد نہیں تھی جس قدر کرونا کی چھٹیوں سے پہلے دیکھنے میں آتی رہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اتنا سب کچھ ہوجانے کے بعد ولیکاہسپتال اور سٹی سرکل کیا حکمت عملی اپناتے ہیں جبکہ انکوائری میں ولیکاہسپتال کا نام بعض معاویہ میں ڈالا گیاہے،کیونکہ ولیکا ہسپتال میں تو پہلے ہی انکوائری کمیٹی بیٹھی ہے تو ولیکاہسپتال کو سرکلز کی انکوائریوں سے کیوں ملایا گیاہے۔