کراچی(رپورٹ:امیرصدیقی) لوگوں نے ویسے ہی شور مچایاہواہے کہ سیسی میں مزدوروں کاعلاج ومعالجہ ڈھنگ سے نہیں ہوتا انہیں غیرمعیاری دوائیوں پر ٹرکھایا جاتاہے مگر جب سیسی میں رجسٹرڈ مزدوروںکااین آئی بی ڈی یادیگر ہسپتالوں میں ٹرانسپلانٹ ہوتاہے تو متعلقہ مریض مزدور پر سیسی 35لاکھ اورکینسر کے مریض مزدور پر لاکھوں روپے خرچ کردیتی ہے تو یہ سندھ کے مزدوروں کی خوش قسمتی نہیں تو اور کیاہے کیا یہ سیسی کی خدمات کے زمرے میں نہیں آتا۔
یہ علیحدہ مسئلہ ہے کہ آج تک ٹرانسپلانٹ پر صحت یاب ہونے والے مزدوروں کی کوئی کارکردگی رپورٹس منظرعام پر نہیں آئیں اور نہ ہی سیسی کی انتظامیہ نے کبھی یہ ظاہر کیا ہے کہ ہر سال سیسی کے اخراجات پر کتنے مزدوروں کا ٹرانسپلانٹ ہوتاہے اور وہ کن کن ہسپتالوں میں کیا جاتاہے اور علاج ہونے سے پہلے کتنی کتنی رقم متعلقہ ہسپتالوں میں جمع کرادی جاتی ہے ٹرانسپلانٹ کے مزدوروں کا آج تک کسی کو علم نہیں اور نہ ہی یہ بتایاجاتاہے کہ سیسی ہر سال کتنے مزدوروں کی ٹرانسپلانٹ کراتی ہے اور ان پر سیسی ڈیپازٹ اکاﺅنٹ سے کتنی رقوم کے اخراجات کیے جاتے ہیں،ٹرانسپلانٹ کی جب سے یہ پالیسی ترتیب دی گئی اور تقریباً35لاکھ فی مزدور کے اخراجات فکس کیے گئے اس دن سے تاحال خود سیسی کے افسران لاعلم ہیں کہ اتنی بڑی رقم ایک مزدور پر سیسی خرچ کررہی ہے جو نہ ظاہر کی جاتی ہے نہ ہی وزیرمحنت یا کمشنر کی جانب سے کوئی پریس ریلیز جاری ہوتی ہے۔
دوسری جانب کینسر کے مریضوں کا علاج بھی جو براہ راست سیسی ہستپالوں یا ہیڈآفس کی ذمہ داری ہوتی ہے کینسر کے مریضوں کو ایک پرائیویٹ کمپنی کو کس قانون کے تحت اختیارات دئےے گئے ہیں جب سیسی اتنی نااہل ہوچکی ہے کہ وہ اپنے کینسر کے مریضوں کےلئے بروقت آسان علاج نہیں کراسکتی تو سیسی کے ارباب اختیارتمام ہسپتالوں اور سرکلز کو بھی کسی اور پرائیویٹ ادارے کے سپردکردیں تاکہ سیسی میں رجسٹرڈ مزدور مریضوں کا علاج ومعالجہ ڈھنگ سے ہوسکے جس طرح کینسر کے مریضوں سے لوٹ مار کرکے ان کاعلاج کروایاجاتاہے کیا ہیڈآفس کو کچھ علم نہیں کہ ہیڈآفس کی کیا نااہلی ہے کہ کینسر کے مریضوں کو فنڈز دیاجاتاہے اس میں نصف فیصد ایجنٹس سے وصول کرپاتے ہیںیہ ایسے سوالات ہیں جو ہر مزدور تنظیم ،سیسی ملازمین پوچھنے کا حق رکھتے ہیں سیسی انتظامیہ کو چاہیے کہ تمام معلومات پبلک کرے تاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے کہ ہر سال کتنے مزدوروں کا ٹرانسپلانٹ ہوتاہے سیسی کے خزانے سے ہر سال کتنی رقم مختص کی جاتی ہے اور ساتھ ہی کینسر کے مریضوں کے بارے میں بھی ہر ماہ پریس نوٹ جاری کرے تاکہ کچھ علم تو ہوسکے کہ سیسی مزدوروں کی کیا خدمات انجام دے رہاہے۔