کراچی: سیسی میں نئی بننے والی جی بی کے بارے میں گزشتہ روز جو سیسی ہیڈ آفس سے خبریں موصول ہورہی ہیں وہ سن کر انتہائی دکھ اور تعجب ہواہے کہ جی بی کے بارے میں خبریں ہیڈآفس میں اس قدر پھیلی ہوئی ہیں کہ آج تک سیسی کی تنظیموں نے پھر نئی نامزد ہونے والیجی بی کےلئے کوئی حکمت عملی تیار ہی نہیں کی جبکہ موجودہ گورننگ باڈی کے خلاف کیس ہائیکورٹ میں زیرسماعت بھی ہے
اب جب گزشتہ ہفتے لیبرنیوز نے حقیقت پر مبنی خبر شائع کی تو ایک تنظیم خبرپر سیخ پا ہوگئی اور جو کچھ تنظیم نے حقائق پیش کرنا تھے وہ کیے نہیں اپنی ہی خبر کو بلڈوز کردیا جس سے سیسی ملازمین وافسران نے تنظیم کے بیان پر اپنے تحفظات کااظہار کیا۔اب نئی نامزد ہونے والی گورننگ باڈی پر اس تنظیم نے کیا پالیسی ترتیب دی کسی کو کچھ علم نہیں۔لگتاہے کہ اب ہر کام ون مین شو کی بنیاد پر کیاجارہاہے جو المیہ ہے۔