کراچی: گزشتہ دنوں سیسی میں او پی ایس افسران کا بہت چرچا رہا جونیئر اور سینئرز کی کہانیاں جنم لیتی رہیں ظاہر ہے اداروں میں اس قسم کی سیاست ہمیشہ رہتی ہے مگر جو زمینی حقائق سامنے آئے ہیں اس سے تو یہ ظاہر ہوچکاہے کہ جب جونیئر افسر کو سیسی انتظامیہ ٹارگٹ دے کر ان کی صلاحیتوں کو پرکھنا چاہتی ہو تو وہ متعلقہ جونیئر ڈپٹی ڈائریکٹر جس کوسائٹ ویسٹ کا چارج اور ٹارگٹ دیاہو وہ متعلقہ ڈائریکٹریٹ میں کئی سال کے بعد ٹارگٹ مکمل کرلیا گیا
جبکہ سیسی ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ سائٹ ویسٹ میں کئی سال سے ٹارگٹ پورا ہی نہیں ہورہا تھااس بار جونیئرڈپٹی ڈائریکٹر کو چارج شاید اس وجہ سے دیاگیا ہے کہ سینئر ڈائریکٹر ز کو تو آزماتے رہے ہےںاب جونیئر ڈی ڈی کو بھی آزمالیا جائے اب جب کئی سال سے ٹارگٹ مکمل نہ کیاجاسکا تو ایک جونیئر ڈی ڈی نے ٹارگٹ پوراکرکے اس ادارے میں جونیئرافسران کیخلاف پھیلی ہوئی بے چینی تھی اسکو ختم کردیااب یہ قیاس آرائیاں بھی دم توڑتی نظرآرہی ہیں اور انتظامیہ کا جونیئر افسران پر اعتماد بڑھنے لگاہے۔