کراچی: سیسی میں عرصہ دراز تک میڈیکل کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے انتہائی سینئرترین ایس ایم او ڈاکٹرعبدالوحید مغل گزشتہ شب انتقال کرگئے وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے انہوں نے سیسی میں تعیناتی کے دوران مزدور دوستی کا وہ نمونہ پیش کیا جو بہت کم ڈاکٹرز میں دیکھنے میں آتاہے ۔
انکے انتقال پر سیسی کے ڈاکٹرز،اسٹاف،افسران وملازمین نے گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب العزت انکے درجات بلند فرمائے ساتھ ہی سیسی کے سابق ڈائریکٹر چوہدری رفیق،سی بی اے کے صدرملک نوید اور جنرل سیکریٹری احمدنواز اور لیبرنیوز انتظامیہ نے ڈاکٹرمغل کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی دعاکی۔
علاویں ازیں سیسی کے سابق ڈائریکٹر عثمان میمن جو گزشتہ دنوں شدید بیمار تھے ہسپتال سے واپس گھر آگئے ہیں جو صحتیاب ہورہے ہےں انہوں نے تمام احباب کاشکریہ اداکیاہے جنہوں نے ان کی صحت یابی کےلئے اپنی دعاﺅں میں یادرکھا۔اور آئندہ بھی دعاﺅں کی درخواست کی ہے۔