سکھر: سیسی میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہنے والے ڈاکٹر غلام مصطفی ابڑو کے والد محترم کا گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا مرحوم مختلف عارضوں میں مبتلا تھے،ایک باربائی پاس بھی کرواچکے تھے اور بالآخر 76سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
مرحوم کی تعزیت کےلئے خیرپور پہنچنے والوں میں ڈاکٹر سعادت میمن،ڈاکٹرکامران اعوان،نادرکناسرو،ڈاکٹرانیس منگی،ڈاکٹرممتازشیخ،ڈاکٹر لاشاری،ڈاکٹرخواجہ ظہیر ودیگر ڈاکٹر افسران وملازمین کی بڑی تعدادشامل تھی۔لیبرنیوز کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیسی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹراعظم خان ،عمران سومرو کے علاوہ سٹی سرکل اورولیکاہسپتال کے میڈیکل افسران وملازمین نے ان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ رب العزت مرحوم کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔