کراچی: سیسی کی گورننگ باڈی کو اجلاس کرنے کی اتنی جلدی ہورہی ہوتی ہے کہ انہیں یہ یقین ہی نہیں ہوتا کہ آئندہ اجلاس تک وہ رہیں گے یا نہیں
صورتحال یہ ہے کہ گورننگ باڈی نے بجٹ اجلاس تو طلب کرلیا ظاہر ہے جو انتظامیہ کا معلومات کے بارے میں جو گورکھ دھندہ پیش کیاجائے گا وہ جوں کا توں منظور بھی کرلیاجائے گا، مگر آج تک گورننگ باڈی کو یہ معلوم ہی نہ ہوسکا جو المیہ ہے کہ آڈیٹرجنرل سندھ نے ایک فیڈریشن کی شکایت پر تیرہ سال بعد پہلی بار آڈٹ کیا آڈٹ رپورٹ کا انتظامیہ سیسی سے جواب طلب کیا گیا جو دوسال گزرنے کے باوجود بھی آڈیٹرجنرل سندھ کے دفتر میں جواب داخل نہیں کرایاجاسکا تو کیسے یقین کرلیاجائے کہ ہر سال منظور ہو نےوالا بجٹ سوفیصد ایماندارانہ ہوگا یا ہوا میں گھوڑے دوڑائے جائیں گے ضرورت اس امر کی ہے کہ بجٹ منظور کرنے سے پہلے سالانہ آڈٹ رپورٹ کا بھی ہوناضروری ہے اس کے بغیر بجٹ غیرقانونی تصور ہوگا۔