کراچی: پاکستان میں نیلام گھر پروگرام جب اپنے بام عروج پر تھا تو اس دوران ایک تقریب میں جب طارق عزیز کو لیبرنیوز کے اجراءکے بارے میں بتایا گیا اور اخبار دکھایا گیا تو بے ساختہ ان کی زبان سے یہ نکلا کہ چلو شکر ہے کہ پاکستان کے مزدوروں کی آواز بھی ایوانوں میں پہنچانے والا کوئی اخبار منظرعام پر آیا۔
انہوں نے منورملک اور اخبار کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج منورملک نے پھولوں کی سیج کا نہیں کانٹوں بھرے میدان کاانتخاب کیا ہے اور ایسے مظلوم طبقے کی نمائندگی کا بیڑہ اٹھایاہے جہاں قدم قدم پر انہیں مشکلات کاسامنا کرناپڑیگا مگر منورملک ہمت نہ ہارئےے گا ایک وقت آئے گا کہ مزدوروں کی دعاﺅں سے اس اخبار کو پوری دنیا مزدوروں کی شناخت سمجھے گی اورآج طارق عزیزمرحوم کی یہ پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ آج پوری دنیا میں لیبرنیوز کی افادیت کو نہ صرف سمجھاجارہاہے بلکہ مزدوروں کی دنیا میں لیبرنیوز کو ایک معتبر نام سے پکار اجاتاہے،دعا ہے کہ رب العزت طارق عزیز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور رب العزت دنیا میں طارق عزیز سے پیارکرنے والوں کو صبرجمیل عطا فرمائے،آمین۔