دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما محمد بخش بلوچ نے یکم مئی یوم مزدور ڈے کے موقع پر شہدائے شکاگو کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کیلئے شہدائے شکاگو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایک مثال قائم کردی
انہوں نے کہا کہ آج بھی مزدور طبقہ انتہائی کم حجرت پر کام کرکے بمشکل اپنا گزارا کررہے ہیں حالیہ مسلسل لاک ڈاون کے سبب دیہاڑی دار مزدور طبقہ نان شبینہ کا محتاج بن کر رہ گیا ہیں حکومت دیہاڑی دار مزدور طبقے کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان کرکے آج کے دن کی مناسبت سے انہیں پیکج دیں
انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ مزدور طبقے کے ساتھ ہر اول دستے کا کردار ادا کرکے انکے حقوق کیلئے فرنٹ لائن پر رہا ہے اور انشائ اللہ اپنے مزدور بھائیوں کے حقوق کے حصول کیلئے انکے شانہ بشانہ رہیں گے ۔