کراچی : نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے کے الیکٹرک کی جانب سے صنعتوں کی ایوریج بلنگ کو مسترد کرتے ہوئے ایڈہاک بل ادا کرنے سے انکار کردیا ہے اور کے الیکٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو بجلی کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بل بھیجے جائیں
۔نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)میں منعقد ہونے والی ہنگامی اجلاس میں صدر نسیم اختراور دیگر ممبران نے متفقہ طور پر یہ قرارداد منظور کی کہ اگر صنعتوں کو بجلی کے اصل یونٹس کی بلنگ کے بجائے ایوریج بل بھیجے گئے توصنعتکار ایڈہاک بل ہر گزادا نہیں کریں گے
اس مشکل وقت میں کے الیکٹرک کی جانب سے ماہ اپریل کی ایوریج بلنگ کرنے کا اعلان کراچی کی صنعتوں کو برباد کرنے کی سازش لگتا ہے