ویب ڈیسک : اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مزدور بے روزگار ہیں بے روزگاری میں کمی لانے کے لیے حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باقی ماندہ کاروبار بھی حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ محدود اوقات کیلئے کھولنے کی اجازت دے
انہوں نے کہا کہ اگر لاک ڈاؤن طویل عرصے تک جاری رہا تو صنعتکاروں کیلئے اپنے ورکرز کو بغیر کام کے تنخواہ دینا ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کام بند ہونے سے صنعتکاروں کیلئے مقامی اور بیرون ممالک کے آرڈرز پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے
انہوں نے تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد کریں اور اپنے ملازمین و گاہکوں کی حفاظت کیلئے تمام مطلوبہ اقدامات اٹھائیں