پیر, 4 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

صنعتی عمل کی بحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

صنعتی عمل کی بحالی سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی عمل کی بحالی سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی سے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کے دوران کی۔لیبرنیوزکے مطابق وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں اسٹیل ، سیمنٹ ، آٹوموبائل اور موٹرسائیکلوں کی ریکارڈ فروخت دیکھنے میں آئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ملک میں کورونا کی صورتحال اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی سرپرستی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔بعدازاں لیبرنیوزسے گفتگو کرتے ہوئے عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ستمبر میں اسٹیل کی کھپت 62 فیصد تھی جو اس سے ایک ماہ قبل 42 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا ’اسی طرح 2 لاکھ ٹن سیمنٹ استعمال کیا گیا جو ایک اور ریکارڈ ہے‘۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے زراعت، ٹیکسٹائل، یوریا اور فوڈ سیکٹر میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’حالیہ دنوں میں چاول اور کپڑے کی اشیائ جیسے تولیے، موزوں اور بیڈ شیٹ کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے‘۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اگر گندم، چاول اور دیگر فصلیں زیادہ قیمت پر فروخت کی گئیں تو اس کا حتمی فائدہ کسانوں کو ہوگا، دوسری طرف 50 کلو کی یوریا کی بوری کی قیمت 2100 روپے سے کم ہو کر 1600 روپے ہوگئی ہے جس سے کسانوں کو ایک بار پھر فائدہ ہوا۔اس ملاقات میں اس بات پر بھی توجہ دی گئی کہ ایک چھوٹے سے دکاندار کو کس طرح سہولت دی جائے اور اس مقصد کے لیے ایک ایسی پالیسی مرتب کی جارہی ہے جس پر پیر کو ہونے والی ایک ملاقات میں وزیر اعظم سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگار ہونیوالے بھارتی شہری نے خودکشی کرلی

ہرنائی میں مزدورں کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3شدید زخمی

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو