کراچی : سندھ شوشل سیکیورٹی کے مزدوروں کیلئے آر فائیو کارڈ کے قانون میں معمولی سی ترمیم کے بعد آر فائیو کارڈ کا نام تبدیل کر کے مزدور کارڈ کا اجرا کیا جائے گا یہ اسمارٹ کارڈ کی سہولیات کا حامل ہوگا
سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی کے مطابق یہ اسمارٹ مزدور کارڈ شناختی کارڈ جیسا ہی ہوگا جو مزدور کا اے ٹی ایم اور ہیلتھ کارڈ بھی ہو گا سندھ شوشل سیکیورٹی کے تحت مزدوروں کو جو بھی سہولت دیں گے وہ اس کارڈ کے ذریعے ملے گی جبکہ سیسی 6 لاکھ سے زائد مزدوروں کو یہ کارڈ فراہم کیے جائیں گے جو مزدور رجسٹرڈ نہیں انہیں رجسٹر کریں گے
صنعت کار مزدوروں کے لیے فی مزدور کے حساب سے یا فکس رقم دے سکتے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 6 لاکھ 25 ہزار اسمارٹ کارڈز ان ورکرز اور مزدوروں کے لیے بنائے جائیں گے جن کے مینوئل کارڈز اس وقت سیسی کے تحت ہیں
جبکہ اگلے مرحلے میں ہم اس کا دائرہ کار 50 لاکھ مزدوروں تک بڑھا دیے جائیں گے
مزدور کارڈ کے لیے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان مزدور کارڈ معاہدہ پانچ ماہ قبل کیا گیا تھا
دوسری جانب مزدور تنظیوں کے رہنماوں نے مزدور کارڈ کے نام سے جاری ہونے والے اسمارٹ مزدور کارڈ کو خوش آئیند قرار دیتے ہوٗے وزیر محنت سندھ سعید غنی کی وزارت پر زور دیا ہے کہ وہ سندھ میں صرف 6 لاکھ محنت کشوں کو مزدور کارڈ نہ دیں بلکہ 24لاکھ محنت کشوں کو بھی مزدور کارڈ جاری کروائیں تا کہ سیسی انتظامیہ کی صنعت کاروں اور فیکٹری مالکان سے بھاری رشوت لینے کی راہ کا ناہموار کیا جائے