کراچی: گزشتہ دنوں وطن مزدور دوست فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل عزیز عباسی نے ایمپلائرزفیڈریشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل سید نذرعلی سے انکے دفترمیں طویل ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران لیبررائٹس کمیشن پاکستان کے چیئرمین منورملک بھی شریک تھے ملاقات میں محکمہ محنت سندھ کے اداروں میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خاتمے کےلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیل سے گفتگوہوئی۔اور ساتھ ہی ہائیکورٹ سندھ نے محکمہ محنت کی بدعنوانیوں کے بارے میں جو کمیشن قائم کیا تھا کمیشن کی رپورٹ کے کیس کی سماعت 26جنوری2021کوہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں جس پر کراچی اور سندھ کی مزدور تنظیمیں26تاریخ کو ہائیکورٹ پہنچ کر کاروائی کی سماعت سنیں گیں اور بعض مزدور تنظیمیں کیس میں انٹرون ہونے کےلئے بھی درخواستیں جمع کرائیں گیں
ملاقات میں مختلف موضوعات پر سیرحاصل گفتگو کی گئی۔اور بہت سے فیصلوں پر مشتمل لائحہ عمل طے کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ کمیشن بھی ہائیکورٹ میں سندھ ورکرزبورڈ کے غیرقانونی ہونے والے جعلی الاٹمنٹ،جعلی ترقیوں کو بھی ہائیکورٹ میں لے جانے کی مشاورت کی گئی کیونکہ ہزاروں فلیٹس مزدوروں کو ان کی رہائش سے پہلے ہی اونے پونے داموں خرید کر مزدوروں کو اپنی رہائش گاہوں سے محروم کردیاگیاہے اور یہ سب ایجنٹس مافیا کا کمال ہے۔جو صبح سے شام گئے تک بورڈآفس کے دفاتر میں بحیثیت بورڈ افسران کی شناخت دے کر بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے ہزاروں فلیٹس ٹھکانے لگادئےے اسکی وجہ کہ بورڈ میں کوئی قانون نافذ نہیں بورڈ میں جنگل کاقانون نافذ ہے،جہاں ہرغلط کام قانونی بن جاتاہے،جسکے بے شمار شواہد موجود ہیں ہوسکتا ہے ہائیکورٹ کے کیس میں انکو لگوادیاجائے۔