کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ایم آئی بخشی نے پاکستان کے مظلوم اور غریب مزدوروں کی بچیوں کےلئے جہیز گرانٹ میں ایک کے بجائے دو لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ میں5کے بجائے6لاکھ روپے کرنے کا حکومت نے جو اعلان کیا ہے زلفی بخاری مبارکباد کے مستحق ہیں،پاکستان کے مزدور سوائے سندھ کی جعلی مزورتنظیمیں جو ہمیشہ سالہا سال سے جہیز گرانٹ،ڈیتھ گرانٹ کی جعلی ویلفیئراسکیمیں بناکر ہر سال کروڑوں روپے ہڑپ کررہی ہیں انکے سواپاکستان کے محنت کش زلفی بخاری کے اس اعلان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
ایم آئی بخشی نے کہا کہ حکومتیں تو مزدوروں کےلئے بہتر اور منافع بخش اسکیمیں بناتی رہتی ہیں جیسا کہ موجودہ حکومت نے جہیز اور ڈیتھ گرانٹ میں ایک ایک لاکھ بڑھاکر پاکستان کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیاہے مگر افسوس کہ اس اسکیم سے سندھ کے مزدوروں کی پانچ فیصد تعداد مستفید ہوگی جبکہ95فیصد اس مراعات سے جعلی مزدورتنظیموں کی جعلی ویلفیئراسکیمیں زیادہ مستفید ہونگی کیونکہ ورکربورڈ کا یہ وطیرہ بن چکاہے کہ مزدوروں کے نام پر ہمیشہ جعلی اسکیموں کے ذریعے کروڑوں روپے ہڑپ کئے جاتے ہیں جبکہ جعلی ویلفیئر اسکیموں کو تقویت دینے میں سیسی اور ای او بی آئی کے ادارے جعلی ویلفیئراسکیموں میں سہولت کاری اس صورت میں کرتے ہیں کہ بھاری مک مکاﺅکرکے وہ ان جعلی ویلفیئراسکیموں ،جعلی کارڈ،جعلی رجسٹریشن کی تصدیق کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یہ دونوں ادارے جعلی تصدیق کو بندنہیں کریں گے سندھ میں جعلی ویلفیئر اسکیموں کو بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد محکمہ محنت سندھ کے تمام ذیلی اداروں کے کرپٹ افسران حکمرانوں کی آشرباد سے کرپشن کرنے کےلئے مادرپدرآزاد ہوگئے ہیںبالخصوص ورکرزبورڈ،اور سیسی کے ادارے توکرپشن کی انتہائی بلندیوں پر پہنچئے ہوئے ہیں جن کی نظیرنہیں ملتی۔اب جب تک سیسی اور ای او بی آئی کی تصدیق کوکنٹرول نہیں کیاجاتا اس وقت تک کم ازکم سندھ سے جعلی ویلفیئراسکیموں کا نہ بننا مشکل کام ہے اور اب تو دولاکھ بڑھائے جانے کے بعد جعلی مزدورتنظیموں کی چاندی بن آئی ہے اور اب سندھ میں مزدوروں کے زیادہ سے زیادہ تابوت نکالے جائیں گے وفاقی حکومت کے اس عمل سے آج بھی حکومت کی کشتی میں بیٹھے نام نہاد رہنماﺅں کے پیٹ میں دردہورہاہے کہ یہ کام صوبوں سے کیوں نہیں کروایا گیا وفاق نے کیوں اعلان کرکے پاکستان کے کروڑوں مزدوروں سے ہمدردی سمیٹی ہے سندھ کے ڈاکوﺅں کویہ موقع کیوں نہیں دیا۔