بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

عمران خان غریب مزدور پنشنرز سے ایک وعدہ تو پورا کردکھادیں

حکومت کا عید سے قبل ریٹائرڈملازمین کو 2  ماہ کی پنشن گھر پر دینے کا فیصلہ

ڈہرکی(رپورٹ:سعید صدیقی) غریب کی خوشی لمحوں کےلئے اور غمی تمام عمر کےلئے رہ جاتی ہے اسکی مثال غریب پنشنرز مزدور سالہا سال سے جدوجہد کررہے ہوتے ہیں کہ ان کی پنشن میں اضافہ کیاجائے پنشن میں اضافہ وہ کسی سے خیرات یا بھیک کی صورت میں نہیں لے رہے ہوتے یہ ادارہ جس کا نام ای او بی آئی ہے خالصتاً ان ہی کے فنڈز سے قائم کیا گیا ہے۔
یہ الگ بات ہے کہ اس ادارے کو اپنے فنڈز سے قائم اور کھڑا کرنے والے بھوک وافلاس کی چکی میں پس رہے ہےں جبکہ ان اداروں میں بیٹھی افسر شاہی سونے کے چمچ سے نوالے کھارہی ہے ۔عمران خان نے پنشن بڑھانے کا کہا تو غریب مزدوروںکا کچھ خون بڑھا۔گزشتہ دو ماہ سے اضافی شدہ پنشن ملی جو کرونا وباءکے جھمیلوں میں ہی گم ہوگئی بعدازاں اضافی پنشن بھی بند کردی گئی جس سے مزدوروں پر بجلی گرد دی گئی اور آج تک زلفی بخاری جو ادارے کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہیںیہ فیصلہ کرنے سے کیوں قاصر ہیں کہ پنشن پہلے کیوں بڑھائی،اور اگر بڑھابھی دی تھی توواپس کیوں لی گئی، انکا انکے پاس یقینا کوئی جواب نہیں ہوگا،اگر کچھ قانونی تقاضے پورنے کرنے تھے تو وہ پنشن بڑھانے سے پہلے کرلئے جاتے
اگر یہ کہاجائے تو بے جانہ ہوگا کہ عمران خان حکومت خیالات اور تصورات میں ڈوب کر کام کرنے کی عادی بن چکی ہے افسوس کہ آج تک حکومت کو زمینی حقائق کے بارے میں نہ کسی نے بریفنگ دی اور نہ ہی انہوں نے زمینی حقائق جاننے کی کبھی کوشش کی کہ ملک کے مزدور پنشنرز کس حال میں زندگی گزار رہے ہےں کرونا وائرس کی پالیسی مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے وباءنے پاکستان کا ہر گھر دیکھ لیا ہے جسکی حفاظت حکومت تو نہ کرسکی اللہ ضرور کریگا اب آپ ای او بی آئی کے پنشنرز ہی کی مثال دیکھ لیں کیا یہ لوگ پاکستان کی رعایا نہیں کیا یہ جائز طور پر اپنے ہی اکھٹے کئے گئے فنڈز سے کچھ زیاہ پنشن لینے کے حقدار نہیں اگر حقدار نہیں تو یہ بھیک نہیں پنشن دینے کی ضرورت ہے آج ای او بی آئی کا ایک ایک افسر کروڑ پتی اور ارب پتی بن چکاہے جو ٹین کی چھتوں میں رہتے ہیں ۔آج کینٹ کراچی کے انتہائی قیمتی بنگلوں میں رہائش پذیر ہیں جو افسران بسوں میں دفاتر آتے تھے آج ان کے پاس قیمتی گاڑیوں کے بیڑے موجود ہیں ہر سال آڈٹ کے نام پر کروڑوں روپے اکھٹا کیاجاتاہے اگرغریب مزدور دو ہزار اضافی پنشن مانگ رہاہے تو حکومت کی ٹانگیں کیوں ہل رہی ہیں۔
کیا یہ ادارہ مزدوروں کےلئے نہیں کرپٹ افسرشاہی کےلئے تشکیل دیا گیا تھا اربوں کی کرپشن کے شواہد اور ہر سال کروڑوں کی غیرقانونی کلیکشن اس ادارے کی شناخت بن چکی ہے پھر کہاجاتاہے کہ مزدور کو بڑھائی گئی پنشن لینے کا کوئی حق نہیں ریاست مدینہ کی بات کی جارہی ہے تو کام بھی ریاست مدینہ جیسے کیے جائیں مزدور اور امیر کی تنخواہ مساوی رکھی جائے پھر ریاست مدینہ قائم ہوسکتی ہے زبانی نہیں ۔

متعلقہ پوسٹس

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے
رپورٹس

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے

مارچ 7, 2022
سیسی ہید آفس کو سیناٹائزکرایاجائے تاکہ وبائی امراض کاخاتمہ ہوسکے
رپورٹس

مہاجر مزدوروں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی تشخص

مارچ 7, 2022
سزایافتہ اور نااہل بیوروکریٹس کوریٹائرڈ کرنے کی کارروائی شروع
رپورٹس

سزایافتہ اور نااہل بیوروکریٹس کوریٹائرڈ کرنے کی کارروائی شروع

اپریل 20, 2021
درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات برآمد
رپورٹس

درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات برآمد

مارچ 7, 2022
ای او بی آئی نے اضافی پنشن اور دو ماہ کے واجبات پنشنرز کے اکاونٹ میں منتقل کردیے
رپورٹس

چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کےلئے شائع اشتہارحکومتی نااہلی قرار

مارچ 7, 2022

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
نیب لیبرمائنز سندھ کا پانچ سالہ ریکارڈسیل کرکے کرپشن کی مکمل انکوائری کرے

ای ایف پی ورکرزبورڈ اور سیسی کے گزشتہ پانچ سال کا ریکارڈ طلب کرے

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو