اسلام آباد: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے چیئرمین ایم آئی بخشی نے مختلف محنت کشوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل کچھ ملک دشمن ،سیاسی پارٹیاں پاک افواج کے خلاف بغاوت اور فوج کو اپنا حدف بنائے بیٹھی ہیں
انہوں نے کہا کہ یہ وہ سیاسی پارٹیاں ہیں جو سالہا سال میں اقتدار میں رہ کر ملک کی اینٹ سے اینٹ بجاتی رہیں اور اقتدار کی آڑ میںملک کی دولت لوٹ کر دنیا بھر میں جائیدادیں اور کاروبار کیے اب وہی قوم کے نمک حرام اپنے گھناﺅنے عزائم پورے نہ ہونے کی وجہ سے اداروں کے خلاف صف آراءہیں
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ ان ملک دشمنوں کی زبانوں کو نکال دیاجائے انہوں نے پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے سیاسی لیبرونگز میں شامل تمام محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک دشمن سیاسی پارٹیوں کے ملک دشمن لیبرونگز کو فوری ٹھوکر مارکر دور ہوجائیں کیونکہ جو پارٹی ملک سے وفادارنہیں وہ محنت کشوں کیساتھ کیسے وفادار ہوسکتی ہے۔ایم آئی بخشی نے کہا کہ پاکستان کے چھ کروڑ محنت کش پاک فوج کے ہراول دستے کا کردار اداکریں گے پاکستان کی چھ کروڑ لیبرفورس بہت بڑی فورس ہے جس کی اپنی ایک طاقت ہے۔اگر حکومت نے پاکستان کی لیبرفورس کو اپنے احساس پروگرام کاحصہ بنایا تو یقین سے کہاجاسکتاہے کہ یہ محنت کش ایک پاکستانی جھنڈے کے تلے کھڑا ہونے میں فخر محسوس کریں گے۔