بھارت: بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں 50 سالہ محنت کش نے خودکشی کی اور اس کے ہاتھ سے ایک پرچہ بھی ملا جس میں اس نے اپنی خودکشی کی وجہ بھارت میں طویل لاک ڈاو¿ن کو بتایا۔
بھارتی مزدور کے ہاتھ سے ملنے والے پرچے میں تحریر تھا کہ وہ طویل لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے اپنے اہلخانہ کی دیکھ بھال نہیں کر پارہا جس وجہ سے اس نے اپنی جان لی۔
پرچے میں مزید تحریر تھا کہ اگرچہ میرے گھر میں گندم اور چاول موجود ہے جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں لیکن یہ کافی نہیں، میرے پاس دودھ سمیت دیگر بنیادی اشیاء خریدنے کے پیسے نہیں ہیں جب کہ بھارتی شہری نے اپنے پرچے میں ماں کا علاج نہ کرانے پر بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مزدورکی شناخت 50 سالہ بھانو پرکاش کے نام سے ہوئی جس کی لاش ریلوے ٹریک سے ملی۔