حیدرآباد : حکومتی احکامات کے باوجود حیدرآباد کی بنگلز گلاس انڈسٹریز کے ہزاروں مزدروں نے لاک ڈاون میں تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا ہے مہران مزدورفیڈریشن اور بیگل گلاس انڈسٹریز یونین کےصدر بونین کے صدر رئیس احمد اور جنرل سکریٹری عاشق علی نے احتاجی مظاہرین کے ہمراہ لیبر ڈائریکٹیریٹ حیدرآباد کے سامنے دھرنا بھی دیا
احتجاج کرنے والے مزدورون نے کہا کہ ایڈیشنل ڈاٗریکٹر لیبر امجد شاہ کے جاری کردہ خط کے باوجود بینگل انڈسٹری نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا تے ہوئے لاک ڈاون کے دوران مزدوروں کو تنخواہیں دینے سے انکار کر دیا ہے
مزدورون نے کہا سندھ حکومت نے 23 مارچ کو لاک ڈاؤن کے آغاز میں میں فیکٹری مالکان کو متنبہ کیا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران کسی بھی مزدور کو نہ نوکری سے برطرف کیا جائے گا اور نہ ہی مزدوروں کو تنخواہ روکی جائے گی مگر بیبگل فیکٹری کے مالکن نے حکومتی اور ایڈیشنل ڈاٗرئکٹر لیبر امجد شاہ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوٗے لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں کو تنخواہوں سے محروم کر دیا ہے جس کے بعد ہزاروں چوڑی مزدرو بحوک اور افلاس کے قریب پہنچ گٗے ہیں
احتجاجی مزدوروں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ فیکٹری مالکان سے مزدوروں کی تنخواہیں رمضان کے مہینے میں دلوائی جائیں