کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان نے آڈیٹرجنرل پاکستان اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے آڈٹ کو سندھ سوشل سیکورٹی کے آڈٹ کی نامکمل رپورٹ سے آگاہ کردیاہے
کمیشن نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ گزشتہ بارہ سال کے دوران تقریباً50ارب روپے کا آڈٹ کرانا ضروری تھا مگر آڈیٹرجنرل سندھ کمرشل نے 2012تا2013اور2016تا2017تک کی لولی لنگڑی آڈٹ رپورٹ تیار کی اور بعدازاں آڈٹ ٹیم نے کچھ پیراگراف پر سیسی سے وضاحت چاہی جو تاحال آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو نہیں دی گئی جس پر کمیشن نے مکمل آڈٹ رپورٹ آڈیٹرجنرل پاکستان اور قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اور آڈٹ کو ارسال کردی ہے تاکہ آڈیٹرجنرل پاکستان کو بھی علم ہوسکے کہ سندھ کاآڈٹ ڈیپارٹمنٹ کیاصورتحال اختیارکیے ہوئے ہے ابھی جوابات موصول ہی نہیں ہوئے ایک بار پھر لولی لنگڑی آڈٹ کی تیاریاں شروع کی جارہی ہیں۔